20 دسمبر، 2023، 1:48 PM

صہیونی فوج کی جنایت، بچوں کے سامنے خاندان کے 13 افراد کو پھانسی

صہیونی فوج کی جنایت، بچوں کے سامنے خاندان کے 13 افراد کو پھانسی

صہیونی فوج نے غزہ کے شمال میں درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں اور خواتین کی نگاہوں کے سامنے ایک خاندان کے 13 افراد کو پھانسی دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی فورسز کی جنگی جنایتوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین واقعے میں غاصب صہیونیوں نے غزہ کے شمال میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کو بچوں اور خواتین کے سامنے پھانسی دی ہے۔

دراین اثناء رفح شہر میں شبورہ کے پناہ گزین کیمپ پر صہیونی فضائیہ نے بمباری کردی ہے جس کے نتیجے کئی فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

صہونی فوج کی جارحیت کے جواب میں القسام اور القدس بریگیڈز کی کاروائیاں جاری ہیں۔ غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینی تنظیموں کے ہاتھوں درجنوں صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہونے کے علاوہ متعدد بکتربند گاڑیاں اور ٹینک تباہ ہوگئے ہیں۔

ہلاکتوں میں اضافے کے بعد صہیونی حکومت پر جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے حماس کے ساتھ مذاکرات کا دباو بڑھ رہا ہے۔

News ID 1920713

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha