20 دسمبر، 2023، 2:59 PM

اسماعیل ہنیہ ایک وفد کی سربراہی میں مصر پہنچ گئے

اسماعیل ہنیہ ایک وفد کی سربراہی میں مصر پہنچ گئے

تحریک حماس کا ایک وفد اسماعیل ہنیہ کی سربراہی میں مصری حکام سے بات چیت کے لئے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حماس کا ایک وفد اسماعیل ہنیہ کی سربراہی میں مصری حکام سے بات چیت کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچا۔

دوسری جانب المیادین نے تحریک اسلامی جہاد کے ایک وفد کے قاہرہ کے دورے کی خبر دی ہے۔ فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے اعلان کیا کہ اس تحریک کا ایک وفد جلد ہی قاہرہ روانہ ہو گا۔

فلسطین کی تحریک اسلامی جہاد  کے سیکرٹری جنرل نے اس تحریک کے ایک وفد کے آئندہ قاہرہ کے سفر کے بارے میں کہا: ہم ایک واضح وژن کے ساتھ مصر جا رہے ہیں اور ہمارا مقصد جارحیت کو روکنے، غزہ سے صیہونیوں کو نکالنا اور غزہ کو دوبارہ تعمیر کرنا ہے۔ 

زیاد النخالہ نے کہا کہ یہ وفد قاہرہ کے دورے کے دوران غزہ کے خلاف جنگ روکنے اور قیدیوں کے تبادلے کے طریقوں کا جائزہ لے گا اور یہ دورہ مصر کی دعوت پر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خبری ذرائع نے بتایا تھا کہ تحریک حماس کا ایک وفد قاہرہ کا سفر کرنے والا ہے۔ غزہ میں زمینی لڑائی میں صیہونیوں کی ناکامی کے بعد اس اجلاس کا اصل موضوع جنگ بندی معلوم ہوتا ہے۔

News ID 1920724

لیبلز