مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دوحہ میں قیام کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کے ایجنڈے میں قطری حکام کے ساتھ فلسطین کی صورتحال سمیت تازہ ترین علاقائی پیش رفت کا جائزہ لینا ہے۔
یاد رہے ایرانی وزیر خارجہ دوحہ کے دورے کے دوران غزہ میں صیہونی جارحیت کو رکوانے کے حوالے سے مختلف حکام سے بات چیت کریں گے۔
اس سے قبل منگل کی رات ایرانی وزیر خارجہ نے حماس کے سربراہ سے ملاقات کی اور غزہ کی پٹی کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی۔
آپ کا تبصرہ