20 دسمبر، 2023، 2:21 PM

صیہونی رجیم کی مغربی کنارے میں غیرقانونی گرفتاریاں جاری، اسیروں کی تعداد میں اضافہ

صیہونی رجیم کی مغربی کنارے میں غیرقانونی گرفتاریاں جاری، اسیروں کی تعداد میں اضافہ

فلسطینی قیدیوں کے امور کی کمیٹی نے مغربی کنارے میں صہیونی فوج کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے فلسطینی شہریوں کی تعداد میں اضافے کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی اسیروں کے امور کی کمیٹی کے مطابق قابض صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں کل شام سے کم سے کم 25 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

واضح رہے کہ مغربی کنارے کے شہریوں کی تازہ گرفتاریوں کے بعد الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز سے اب تک گرفتار کیے گئے فلسطینیوں کی تعداد 4,630 ہو گئی ہے۔

تاہم مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمتی فورسز نے بیت المقدس کے شمال میں واقع عیدہ کیمپ پر حملے کے دوران دیسی ساختہ دستی بموں صیہونی حملہ آوروں کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ نابلس کے بلتا کیمپ اور تمون کے علاقے میں بھی فریقین کے درمیان مسلح جھڑپیں ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی وزارت صحت نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں قابض اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 111 بچوں سمیت 505 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

News ID 1920722

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha