16 دسمبر، 2023، 9:50 AM

سیستان و بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ

سیستان و بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ترجمان نے راسک میں ایرانی پولیس پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان میں پولیس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

گذشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں پولیس کے 11 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم نے قبول کی تھی۔

دوجاریک نے تاکید کی کہ اقوا متحدہ کی جانب سے ایرانی حکومت اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی شفایابی کی آرزو کی جاتی ہے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کو واقعے کے بارے میں تفصیلات موصول ہورہی ہیں۔ ادارے کے سربراہ کی جانب سے اس حوالے سے بیان جاری کیا جائے گا۔

اس سے پہلے اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے سعید ایروانی نے انٹونی گوتریش اور سلامتی کونسل کے سربراہ کو خط لکھ کر کہا تھا کہ ایران میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی جائے۔

News ID 1920621

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha