21 اکتوبر، 2009، 10:30 AM

سلامتی کونسل

سلامتی کونسل نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میںمذمت کی ہے

سلامتی کونسل نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میںمذمت کی ہے

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کےخودکش حملے کی شدید الفاظ میںمذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان  میں دہشت گردوں کےخودکش حملے کی شدید الفاظ میںمذمت کی ہے۔

 سلامتی کونسل کے صدر اور ویتنامی سفیر لی لیونگ منھ نے ایک بیان میں کہا کہ کونسل کے ارکان 18 اکتوبر کو ایران کے سرحدی شہر پشین میں ہونے والے خود کش حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ حملے میں سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی بری فوج کے ڈپٹی  کمانڈرزسمیت 41 افراد شہید  اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔ اس حملے کی عالمی سطح پرتمام ممالک نے شدید مذمت کی ہے حملے کی ذمہ داری منشیات اور دہشت گردی میں ملوث جنداللہ نامی گروپ نے قبول کی ہے جس کے سربراہ عبدالمالک ریگی پاکستان میں روپوش ہیں۔

 

News ID 968439

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha