14 دسمبر، 2023، 2:54 PM

فلسطین، القدس بریگیڈز کے جوانوں کا صہیونی فورسز پر گھات لگاکر حملہ

فلسطین، القدس بریگیڈز کے جوانوں کا صہیونی فورسز پر گھات لگاکر حملہ

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کی ذیلی شاخ نے غزہ کے مرکزی علاقے میں کئی صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کے مرکزی علاقے میں صہیونی فوجیوں پر گھات لگاکر حملہ کرکے متعدد صہیونیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ المغراقہ میں ہونے والے تصادم میں صہیونی فوج کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

علاوہ ازین تنظیم نے ایک اور بیان میں غزہ کے مغرب میں مسجد فلسطین کے اطراف میں تصادم کے دوران صہیونی فوج کی گشتی ٹیم کے 5 افراد کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔
شیخ رضوان کے علاقے میں بھی القدس بریگیڈز کے جوانوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔
 

News ID 1920579

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha