14 دسمبر، 2023، 11:24 AM

شہداء قوم کی پہچان ہیں، قومی شناخت کو فراموش نہ کیا جائے، رہبر معظم

شہداء قوم کی پہچان ہیں، قومی شناخت کو فراموش نہ کیا جائے، رہبر معظم

رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ شہدا جوانوں کے لئے بہترین نمونہ عمل ہیں جن کے کردار کو فلم، شعر اور کتابوں کی شکل میں جوان نسل تک پہنچانا چاہئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آذربائجان شرقی کے ایک لاکھ شہداء کی مرکزی کانگریس کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ مشرقی آذربائیجان شہداء کی سرزمین ہے۔شہداء کا خون ٹھنڈا نہیں ہونا چاہئے کیونکہ شہداء ملت کی پہچان ہیں اور ملت کو اپنی پہچان اور شناخت فراموش نہیں کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی یاد منانا فقط واقعات اور گذشتہ حوادث کو یاد کرنا نہیں ہے بلکہ ان پروگراموں کے ذریعے شہداء کی برجستہ صفات مثلا ایمان، تقوی، شہادت طلبی، شجاعت اور فداکاری جوان نسل تک منتقل کرنا چاہئے۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ شہدا جوانوں کے لئے بہترین نمونہ عمل ہیں جن کے کردار کو فلم، شعر اور کتابوں کی شکل میں جوان نسل تک پہنچانا چاہئے۔

انہوں نے شہداء کی یادوں اور کارناموں کو فراموش نہ کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ جوان نسل کو معلوم ہونا چاہئے کہ انقلاب پہلے اور اس کے بعد شہداء کی بڑی قربانیوں کی اصلی وجہ اور علت کیا ہے اور انہوں نے کس مقصد کے لئے اپنی جان دی
انہوں نے کہا کہ شہداء کے کارناموں کو عوام تک پہنچانے میں سستی کی گئی ہے اسی لئے جوان نسل کا ایک بڑا طبقہ اب بھی شہداء کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں رکھتا۔ قومی ذرائع ابلاغ کے اداروں کو اس حوالے سے اپنی ذمہ داری نبھانے کی ضرورت ہے۔

رہبر انقلاب نے مزید کہا کہ آذربائیجان ایران کی برجستہ شناخت ہے۔ دفاع مقدس اور اس کے بعد آذربائجان سے تعلق رکھنے والوں نے بڑی قربانی پیش کی جن میں مہدی باکری، حمید باکری، علی تجلایی اور مرتضی باغچیان جیسے شہداء شامل ہیں۔ ملکی تاریخ میں ہونے والے چار میں سے دو شہید محراب کا تعلق آذربائجان سے ہے۔

News ID 1920570

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha