4 مئی، 2025، 11:36 AM

حج وہ واحد عبادت ہے جس کی ساخت مکمل طور پر سیاسی ہے، رہبر معظم انقلاب

حج وہ واحد عبادت ہے جس کی ساخت مکمل طور پر سیاسی ہے، رہبر معظم انقلاب

رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ حج واحد عمل ہے جو مکمل سیاسی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اداره حج کے منتظمین اور زائرین بیت اللہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

تہران کے حسینیہ امام خمینی میں ہونے والی ملاقات کے دوران رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ حج ایک ایسی عبادت ہے، بلکہ شاید واحد ایسی عبادت ہے جس کی ظاہری شکل، ساخت اور ترکیب مکمل طور پر سیاسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حج کے وقت اور مقام میں لاکھوں افراد ہر سال جمع ہوتے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں حجاج کا جمع ہونا بذات خود ایک سیاسی اجتماع ہے۔ لوگوں کا اس طرح اکٹھا ہونا ایک سیاسی نوعیت کا عمل ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ حج کی سیاسی حیثیت کو کم کرنے والوں کے دعوؤں کے برعکس حج کی حقیقت اور اس کی ہیئت سراسر سیاسی ہے۔ اس کا انداز، اس کی ساخت اور سب کچھ سیاسی ہے۔

رہبر معظم نے اپنے خطاب کے آغاز میں شہید رجائی بندرگاہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا دوبارہ ذکر کیا اور جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس حادثے کو تلخ اور دردناک قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

امت مسلمہ کے لیے اتحاد سے بالاتر کوئی منفعت نہیں

انہوں نے کہا کہ حج کا اجتماع انسانوں کے مفاد کے لیے ہے۔ امت مسلمہ کے لیے اتحاد سے بالاتر کوئی منفعت نہیں ہے۔ اگر مسلمانوں کے درمیان اتحاد ہوتا تو فلسطین اور غزہ کے واقعات رونما نہیں ہوں گے اور یمن اس انداز میں مشکلات میں نہیں پڑے گا۔

ہماری مستعد اور چاق چوبند انتطامیہ شہید رجائی بندرگاہ کے حادثے سے پیدا ہونے والے مسائل کو جلد از جلد حل کرے گی

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بندرعباس میں واقع شہید رجائی بندرگاہ کے افسوسناک واقعے کا دوبارہ ذکر کرتے ہوئے شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعی ایک تلخ اور دل سوز حادثہ تھا، جو پوری قوم خاص طور پر متاثرہ خاندانوں کے لیے ایک مصیبت بن گیا۔

رہبر انقلاب نے مختلف حادثات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کو اس طرح کے چیلنجز کا سامنا ہوتا رہتا ہے، لیکن ان میں ہونے والے نقصانات پورے کیے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس حادثے میں کسی ادارے کو نقصان پہنچا ہے، تو ان شاء اللہ ہماری جوان، متحرک اور لائق انتظامیہ اس کی تلافی جلد کرے گی۔

رہبر انقلاب نے شہداء کے خاندانوں کے لیے صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی صبر کرنے والوں پر صلوات بھیجتا ہے اور ان کے دلوں کو سکون اور اطمینان عطا فرماتا ہے۔

News ID 1932387

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • طالب حسین PK 16:46 - 2025/05/04
      0 0
      ہر سال حج پہ اکٹھے ہونے سے بھی اگر مسلمان متحد نہیں تو یہ تعجب کی بات ہے۔ اگر مسلمان دینی تعلیمات کو سمجھیں تو آپس میں اتفاق ہی سب سے بڑی اور مضبوط رس٘ی ہے۔۔۔