11 دسمبر، 2023، 2:01 PM

غزہ میں صیہونی رجیم کے جرائم اس کی شکست اور زوال کی علامت ہیں، ایڈمرل سیاری

غزہ میں صیہونی رجیم کے جرائم اس کی شکست اور زوال کی علامت ہیں، ایڈمرل سیاری

ایران کی مسلح فوج کے کوآرڈینیٹر نے مہر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مجرم صیہونی حکومت کے اقدامات ان کی کمزوری اور شکست کی علامت ہیں۔

 ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا: غزہ کے نہتے عوام بالخصوص بچوں اور خواتین کو پہنچنے والے نقصانات دنیا میں کہیں بھی ایک فوجی آپریشن یا حکمت عملی کے طور پر نہیں انجام پاتے۔ لیکن صیہونی حکومت نہایت وحشیانہ جرائم کی مرتکب رہی ہے جو اس  کی کمزوری کو ظاہر کرتے ہیں۔ کیونکہ اگر صیہونی حکومت میں دم ہوتا تو وہ عورتوں اور بچوں کو مارنے کے بجائے اپنے حریف سے لڑتی۔

ایڈمرل سیاری نے مزید کہا کہ جارح صیہونی حکومت کے اقدامات ان کی کمزوری، شکست اور زوال کی علامت ہیں۔ آج اس غاصب رجیم کے جرائم عالمی میڈیا کی حمایت کے باوجود آشکار ہو گئے ہیں اور کسی سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے۔ آج انسانی حقوق کا دعویٰ کرنے والوں کو دیکھنا چاہیے کہ ان بے پناہ مظلوموں کے ساتھ کیا سلوک روا رکھا گیا۔ اگر امریکہ اور یورپی ممالک کی حمایت نہ ہوتی تو آپ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ صیہونی حکومت آج ہستی سے مٹ چکی ہوتی۔

News ID 1920507

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha