10 دسمبر، 2023، 6:50 PM

یورپ کے مختلف ممالک میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے، ویڈیو

یورپ کے مختلف ممالک میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے، ویڈیو

برطانیہ، فرانس اور ڈنمارک میں ہزاروں افراد نے صہیونی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی عوام کے حق میں مظاہرے کئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یورپ کے مختلف ممالک میں فلسطین پر صہیونی جارحیت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ٹی وی نے کہا ہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن میں عوام نے بڑی تعداد میں احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے ویسٹ منسٹر میں واقع پارلیمنٹ ہاوس تک پیدل مارچ کیا اور فسلطین میں جاری صہیونی بربریت کو روکنے کی اپیل کی۔

فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ایک ویب سائٹ نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینیوں کا قتل عام روکنے کے لئے ہماری ریلی میں شریک ہوجائیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کے لئے پیش ہونے والی قرارداد پر برطانیہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

دوسری جانب الجزیرہ نے کہا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس اور ڈنمارک کے شہر آرہس میں بھی غزہ پر صہیونی حکومت کے حملوں کی مذمت اور جارحیت روکنے کے لئے عوام نے ریلی کا انعقاد کیا۔ 

مظاہرین نے اپنی حکومتوں سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
 

News ID 1920483

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha