مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی محکمہ کسٹم کے سربراہ محمد رضوانی فر نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے تجارتی حجم میں روان ایرانی سال کے دوران 7۔1 ارب ڈٓالر کا اضافہ ہوا ہے جوکہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران 3748 میٹرک ٹن سامان کی تجارت ہوئی جو گذشتہ سال کی نسبت 43 فیصد زیادہ ہے۔
رضوانی فر کے مطابق ایران سے روس کو 616 ملین ڈالر مالیت کی اشیاء ترسیل کی گئی جب کہ گذشتہ سال اس سے 32 فیصد کم تھی۔ اس سال برامد ہونے والی اشیاء کا مجموعی وزن 1495000 ٹن تھا۔
انہوں نے رواں سال کے دوران برامدات میں مزید اضافے کی کوشش کا عزم ظاہر کیا۔
آپ کا تبصرہ