مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مزید 3 کھرب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ چینی اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کرتے ہیں اور زیادہ منافع کماکر رقم لے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی اپنی مصنوعات امریکہ میں فروخت کر کے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
اس سے پہلےصدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بیجنگ کسی منصفانہ معاہدے پر آمادہ نہیں ہونا چاہتا۔ میری ٹیم چین سے مذاکرات کر رہی ہے لیکن وہ ہمیشہ اپنے فوائد حاصل کرنے کے لیے آخر میں ڈیل کو تبدیل کر دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ ایک برس سے امریکہ اور چین تجارتی جنگ میں پھنسے ہوئے ہیں اقتصادی جنگ کا آغاز امریکی صدر ٹرمپ نے چینی اشیاء کے خلاف اضافی ٹیکس عائد کرتے ہوئے کیا۔
آپ کا تبصرہ