10 جون، 2025، 12:59 PM

ایرانی مذاکراتی ٹیم بہت سخت گیر ہے، صدر ٹرمپ

ایرانی مذاکراتی ٹیم بہت سخت گیر ہے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی مذاکراتی ٹیم کو سخت اور مطالبات کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی ٹیم بہت سخت گیر اور مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ایران سے معاہدے کے لیے کوششیں کر رہی ہے لیکن ایرانی ٹیم کی سختی مذاکرات کو مشکل بنا رہی ہے۔

صدر ٹرمپ نے دعوی کیا کہ اگر ایران سے معاہدہ نہ ہو سکا تو متبادل راستے اپنائے جائیں گے، جن کے نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں۔ ہم امن چاہتے ہیں تاکہ جانوں کا ضیاع اور تباہی روکی جاسکے لیکن ایرانیوں کے مطالبات ایسے ہیں جو ہمارے لیے قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران یورینیم کی افزودگی جاری رکھنا چاہتا ہے، جو امریکہ کو قبول نہیں۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران نے ان کی پیشکش کا جو جواب دیا، وہ ناقابل قبول تھا۔

News ID 1933331

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha