مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ غزہ کے شمالی علاقوں میں فلسطینی مجاہدین اور غاصب صہیونی فوجیوں کے درمیان مختلف مقامات پر شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
القسام بریگیڈز کے اعلان کے مطابق بیت لاہیا کے مشرق میں یاسین 105 مارٹر سے حملہ کرکے ایک اسرائیلی ٹینک کو تباہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازین قصبے کی عمارتوں میں پناہ لینے والے صہیونی کمانڈوں پر تی بی جی راکٹ گولے داغے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق مجاہدین نے زیرزمین ٹنل کے ذریعے انتہائی قریب جاکر اسرائیلی فوج کے رعیم اڈے پر کم فاصلے تک مارکرنے والے میزائل داغے ہیں۔ ان حملوں میں 4 بکتربند گاڑیاں تباہ ہونے کے علاوہ متعدد فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب تحریک جہاد اسلامی کی ذیلی شاخ سرایا القدس نے دعوی کیا ہے کہ اس کے جوانوں نے ابوہولی کے علاقے میں صہیونی فورسز کے اڈے کیسوویم پر میزائل حملہ کیا ہے جبکہ غزہ کے مشرق میں بھی کئی بکتربند گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
دراین اثناء صہیونی فوج نے غزہ کے جنوب میں خان یونس اور رفح کے علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔ جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک کی یہ شدید ترین بمباری ہے۔
آپ کا تبصرہ