2 دسمبر، 2023، 1:21 PM

6500 سے زیادہ فلسطینی غزہ میں ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں

 6500 سے زیادہ فلسطینی غزہ میں ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں

فلسطینی ذرائع کے مطابق، چھ ہزار پانچ سو سے زیادہ فلسطینی طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے اب تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطین الیوم نیٹ ورک کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ غزہ پر سات اکتوبر سے شروع ہونے غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں پندرہ ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں چھ ہزار ایک سو پچاس بچے اور چار ہزار سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں سینتیس ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطین کے استقامتی گروہوں نے سات اکتوبر کو طوفان الاقصی کے نام سے قدس کی غاصب حکومت کے خلاف ایک آپریشن شروع کیا تھا اور اس حکومت نے اپنی شکست کا بدلہ لینے اور استقامتی گروہوں کے آپریشن کو روکنے کےلئے غزہ پٹی کی تمام گزرگاہوں کو بند کر دیا اور ان پر بمباری کی۔

News ID 1920311

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha