مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق اسپوٹنک نے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے 13 اسرائیلی اور 7 غیر ملکی یرغمالیوں کو رہا کرکے ہلال احمر کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تنظیم کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈز کے بیان کے مطابق صہیونی اور غیر ملکی یرغمالیوں کی رہائی کا عمل جنگ بندی کے معاہدے کے تحت عمل میں آیا۔ صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 39 فلسطینی اسرائیلی جیلوں سے رہا ہوگئے ہیں جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ رہانے والے فلسطینیوں کی اکثریت کو بچپن اور نوجوانی میں اسرائیلی فورسز نے گرفتار کیا تھا اور انہوں نے اپنی عمر کا طویل عرصہ صہیونی جیلوں میں گزارا ہے۔
دراین اثناء قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ 13 اسرائیلی شہری اور چند غیر ملکی بین الاقوامی ہلال احمر کے حوالے کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب عبرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے تحت غزہ میں انسانی امدادی سامان لے کر مزید 100 ٹرکیں داخل ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ