مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، لبنان میں حماس کے نمائندے نے کہا ہے کہ مقاومت کی کامیابیوں کی وجہ سے صہیونی حکومت غزہ میں جنگ بندی پر مجبور ہوگئی۔
ایرانی وزیرخارجہ کی لبنان آمد کے موقع پر بیروت کے رفیق حریری ائیرپورٹ پر حماس کے نمائندے نے میزبان ملک کے وزیرخارجہ کے ہمراہ عبداللہیان کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ نے جنگ کے آغاز میں ہی صہیونی حکومت کو سخت پیغام دیا تھا اس کے بعد مسلسل سفارتی کوششیں کی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ کا سفر اہم موقع پر ہوا۔ غزہ کی جنگ میں اب تک صہیونی حکومت کو قابل ذکر کامیابی نہیں ملی ہے۔ فلسطینی عوام نے استقامت کے ساتھ صہیونی حکومت کا مقابلہ کیا ہے۔
لبنان میں تنظیم کے نمائندے نے مزید کہا کہ مقاومت کی کامیابیوں کی وجہ سے صہیونی حکومت جنگ بندی پر مجبور ہوگئی۔ جنگ بندی سے فلسطینی عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران نے مسئلہ فلسطین اور عوام کے لئے بہت کوششیں کی ہیں آج کی یہ کامیابی ایران کی حمایت کی وجہ سے نصیب ہوئی ہے۔
آپ کا تبصرہ