مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے قطر کے ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے فون پر بات چیت کی جس میں غزہ کی تعمیر نو کے لیے قائم قطری کمیٹی کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے غزہ میں نسل کشی اور سنگین انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غزہ کے خلاف جنگی جرائم کو فوری طور پر بند کرنے اور فلسطین کے بے گھر لوگوں تک فوری امداد پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔
گفتگو کے دوران غزہ میں صہیونی جارحیت کو روکنے کے حوالے سے ہونی والی سفارتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر کے بعد غزہ میں وسیع پیمانے پر فلسطینیوں کی نسل کشی شروع کی ہے۔ اب تک 11 ہزار سے زائد بے گناہ شہری شہید ہوگئے ہیں جن میں خواتین اور معصوم بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
آپ کا تبصرہ