12 نومبر، 2023، 10:19 AM

خطے کی تقدیر کا حتمی فیصلہ مقاومت کرے گی، صدر رئیسی کی بشارالاسد سے گفتگو

خطے کی تقدیر کا حتمی فیصلہ مقاومت کرے گی، صدر رئیسی کی بشارالاسد سے گفتگو

آیت اللہ رئیسی نے شامی صدر بشارالاسد سے ریاض میں ملاقات کے دوران کہا کہ مقاومت بھرپور طاقت کے ساتھ خطے کا دفاع کررہی ہے خطے کی تقدیر کا حتمی فیصلہ مقاومت کے ہاتھوں میں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم کے سربراہان ممالکت کے اجلاس کے دوران ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے شامی ہم منصب بشار الاسد کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران صدر رئیسی نے کہا کہ او آئی سی اجلاس کے فیصلوں کا عملی نمونہ سامنے آنا چاہئے۔ غزہ کے محاصرے کا خاتمہ اور جنگ بندی کرکے امدادی اشیاء کی فراہمی خطے کے عوام کا بنیادی مطالبہ ہے۔ ریاض کے اجلاس میں ان امور کے حوالے سے عملی اقداامات ہونا چاہئے۔

انہوں نے غزہ کے حالات کے بارے میں اسلامی ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی رابطے کا سلسلہ مضبوط ہونا چاہئے۔ خطے کی تقدیر کا فیصلہ مقاومت کے مضبوط ہاتھوں میں ہے جو اس وقت پوری طاقت کے ساتھ دفاع کررہی ہے۔

انہوں نے غزہ کے عوام کو امدادی اشیاء کی فراہمی ایران اور شام کا مشترکہ مطالبہ قرار دیا۔

اس موقع پر شامی صدر نے او آئی سی اجلاس میں صدر رئیسی کے مدلل خطاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کرکے صہیونی حکومت کے حملوں سے متاثر ہونے والوں کو امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

News ID 1919948

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Bano IR 11:41 - 2023/11/12
      0 0
      Mashallah