مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آج صبح ریاض پہنچ گئے تھے اور کچھ دیر پہلے صدر سید ابراہیم رئیسی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا 11 سال بعد سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔
اس مقصد کے لیے صدارتی دفتر کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل محمد مہدی رحیمی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ 11 سال بعد ایران کے صدر غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں فلسطینی مزاحمتی شال (چفیہ) کے ساتھ ریاض ایئرپورٹ پر اترے ہیں۔
آپ کا تبصرہ