مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے "شہید حزب اللہ" کے دن کی مناسبت سے خطاب میں کہا کہ اس دن کو شہید کے نام سے منسوب کرنے کا مقصد 1982 سے اب تک شہید ہونے والے تمام افراد کو یاد کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج جنوبی لبنان اور بیروت میں ہمارے کئی عزیز شہداء کی تشییع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصی مقاومت کی تاریخ کا سب بڑا معرکہ ہے۔ امریکہ اور اسرائیل نے جس تلوار سے خطے کے لوگوں کا خون بہایا ہے اس پر شہیدوں کا لہو غالب آئے گا۔
سید حسن نصراللہ نے مزید کہا کہ ہماری ثقافت میں شہداء کا خاص مقام ہے۔ ان شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہماری زندگیوں میں سکون، شرافت اور آزادی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء اللہ، انبیاء، آسمانی کتابوں اور قیامت پر ایمان رکھتے تھے اور اپنے دوست اور دشمن کو شناخت کرنے میں پوری بصیرت رکھتے تھے۔ انہوں نے بروقت اور درست اقدام کیا۔ شہداء اس وقت اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہیں جب لوگ غفلت کی نیند میں سوئے ہوتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ