3 نومبر، 2023، 4:18 PM

سید حسن نصر اللہ کا خطاب، تیاریاں مکمل+ ویڈیو

سید حسن نصر اللہ کا خطاب، تیاریاں مکمل+ ویڈیو

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ خطے کی تازہ ترین صورتحال اور غزہ کے خلاف صہیونی جرائم سے متعلق اہم خطاب کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ خطے کی تازہ ترین صورتحال اور غزہ کے خلاف صہیونی جرائم سے متعلق اہم خطاب کریں گے۔

خطاب سننے کے لیے بیروت میں موجود حزب اللہ کے مرکز میں لاکھوں لبنانی پہنچ گئے ہیں۔

حسن نصر اللہ کے خطاب سے پہلے امریکی وزیر خارجہ کی تل ابیب آمد

اسرائیلی چینل 12 کے مطابق طوفان الاقصی کے شروع ہونے کے بعد امریکی وزیر خارجہ کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ذرائع کے مطابق انتھونی بلینکن تل ابیب حکام کو غزہ میں جنگ بندی پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

مبصرین حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے خطاب سے پہلے اس دورے کو اہمیت دے رہے  ہیں۔

غزہ میں جنگ جاری، حسن نصراللہ کا خطاب اہمیت اختیار کرگیا

حزب اللہ کے سربراہ کے خطاب سے پہلے ذرائع ابلاغ میں فلسطین اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ کے بارے میں چہ میگوئیاں ہورہی ہیں، لبنانی میڈیا میں جنگ میں شدت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

News ID 1919804

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha