27 ستمبر، 2024، 10:38 PM

صہیونی حملہ ناکام، حسن نصر اللہ زندہ ہیں، سعودی ذرائع ابلاغ

صہیونی حملہ ناکام، حسن نصر اللہ زندہ ہیں، سعودی ذرائع ابلاغ

سعودی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت حزب اللہ کے سربراہ کا نشانہ بنانے میں ناکام رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی حکومت کی جانب سے بیروت کے علاقے ضاحیہ میں دہشت گرد حملے کے بعد صہیونی ذرائع نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کا دعوی کیا ہے۔

سعودی چینل الحدث نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے صہیونی حکومت کا دعوی مسترد کردیا ہے۔

سعودی چینل نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ زندہ ہیں اور صہیونی حملہ ناکامی سے دوچار ہوگیا ہے۔

چینل نے مزید کہا ہے کہ سید حسن نصر اللہ کی سلامتی کے بارے میں حزب اللہ جلد بیان جاری کرے گی۔

News ID 1926960

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • انور علی 23:40 - 2024/09/27
      0 0
      اللہ سید کو محفوظ رکھیں
    • Mudassar syed ZA 02:08 - 2024/09/28
      0 0
      Hizbula b isreal me gus kr hamla krein jis tra isreal kr rha hy. Sab city me bomb balst krin