2 نومبر، 2023، 4:18 PM

اس وقت ساری دنیا میں اہم مسئلہ فلسطین کا ہے، سراج الحق

اس وقت ساری دنیا میں اہم مسئلہ فلسطین کا ہے، سراج الحق

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اس وقت ساری دنیا میں سب سے اہم مسئلہ فلسطین کا ہے، فلسطین کے معاملے پر او آئی سی کا اجلاس طلب کرنا چاہیے، ابھی تک اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد نہیں ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سراج الحق نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ اقوامِ متحدہ نے بھی اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کیں، اس پوری صورتِ حال میں اسلامی رائے عامہ فلسطنیوں کے حق میں ہے لیکن امریکا اسرائیل کےحق میں بول رہا ہے اور سپورٹ بھی کر رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ غزہ پر حملوں میں 18 ہزار ٹن بارود استعمال کیا جا چکا ہے جس سے 8 ہزار 306 سے زیادہ مسلمان بھائی شہید اور 1 لاکھ 80 ہزار مکانات منہدم ہو چکے ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ 19 نومبر کو غزہ کے حق میں لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا مارچ ہو گا

News ID 1919788

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha