2 نومبر، 2023، 4:10 PM

غزہ میں صیہونی فوج کا بٹالین کمانڈر ہلاک

غزہ میں صیہونی فوج کا بٹالین کمانڈر ہلاک

عبرانی ذرائع نے غزہ میں مزاحمتی فورسز کے ہاتھوں صہیونی فوج کی 188ویں بریگیڈ کی 53ویں بٹالین کے کمانڈر کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی معا نیوز ایجنسی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عبرانی ذرائع نے غزہ میں مزاحمتی فورسز کے ہاتھوں غاصب صیہونی حکومت کی 188ویں بریگیڈ کی 53ویں بٹالین کے کمانڈر کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

ان ذرائع نے بتایا کہ کرنل کے رینک کا ایک افسر جو 53ویں بٹالین کا کمانڈر تھا ہلاک اور تین دیگر فوجی شدید زخمی ہوئے۔

صہیونی فوج کے ترجمان نے تصدیق کہ ہے کہ 33 سالہ کرنل سلمان حبکہ گذشتہ رات غزہ میں ہونے والی لڑائی میں مارے گئے۔

صہیونی فوج کے ترجمان نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ قابض فوج کی 679 ویں بریگیڈ کا ایک سیکیورٹی کمانڈر، گفعاتی بریگیڈ کا ایک افسر، 614 ویں بٹالین اور گفعاتی بریگیڈ کے دو سپاہیوں سمیت چار فوجی زخمی ہوئے۔

News ID 1919787

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha