مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ قطر دوحہ میں واقع فلسطینی تنظیم حماس کا دفتر بند کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری نے کہا کہ دوحہ میں قائم دفتر غزہ میں موجود قیدیوں کی رہائی اور کشیدگی میں کمی کے سلسلے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ قطر اور حماس کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں فلسطین اور صہیونی حکومت کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مدد ملی ہے۔
انہوں نے تاکید کہ اگر رابطے کا یہ ذریعہ ختم ہوجائے تو خطے میں صلح برقرار کرنے کی کوششوں دھچکہ لگے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ غزہ پر زمینی حملے کی صورت میں قطر کی جانب سے حماس کی قید میں موجود صہیونیوں کی رہائی کے لئے ہونے والی کوششیں رائیگان جائیں گی۔
آپ کا تبصرہ