27 اکتوبر، 2023، 10:15 AM

فلسطینی تنظیموں سے شکست، اسرائیلی فوج کا پورا بٹالین برطرف

فلسطینی تنظیموں سے شکست، اسرائیلی فوج کا پورا بٹالین برطرف

طوفان الاقصی کے دوران صہیونی فوج کے 13 ویں بٹالین کے اکثر اہلکار ہلاک یا ناپید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی فوج کی غزہ میں تعینات ہائی کمان نے تصدیق کی ہے کہ تیرہویں بٹالین سے تعلق رکھنے والے اکثر اہلکار طوفان الاقصی کے ابتدائی دنوں میں حماس کے مجاہدین سے مقابلہ کرتے ہوئے ہلاک یا ناپید ہوگئے ہیں۔

اس سے پہلے بھی صہیونی فوج کا ایک بٹالین طوفان الاقصی کے دوران فلسطینی مقاومتی گروہوں سے مقابلہ کرتے ہوئے مکمل ختم ہونے کی خبریں ذرائع ابلاغ میں بازگشت کررہی تھیں۔

دوسری جانب سے طوفان الاقصی کے بیسویں روز بھی صہیونیوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے اب تک 1400 صہیونی ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق حقیقی اعداد وشمار اس سے کہیں زیادہ ہے۔ صہیونی ویب سائٹ ای24 کے مطابق اب تک 5400 صہیونی زخمی اور 224 گرفتار ہوئے ہیں۔

دراین اثناء میدان جنگ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کے کمانڈوز نے غزہ کے شمال میں واقع بیت حانون میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن القسام بریگیڈ کے جوانوں کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا ہوا۔ آخری خبریں آنے تک فریقین کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

News ID 1919663

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha