12 اکتوبر، 2023، 4:47 PM

سدیروت پر میزائلوں کی بارش، مغربی بیت المقدس بھی مجاہدین کے نشانے پر

سدیروت پر میزائلوں کی بارش، مغربی بیت المقدس بھی مجاہدین کے نشانے پر

القسام بریگیڈ نے صہیونی نشین قصبے سدیروت پر 50 میزائل فائر کرنے کا اعلان کردیا۔ مغربی بیت المقدس میں صہیونی تنصیبات بھی راکٹ اور میزائلوں کی زد میں آگئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کی سہ پہر کو سدیروت میں صہیونی آبادیوں پر 50 میزائل فائر کئے ہیں۔
علاوہ ازین مجاہدین نے حملوں کا دائرہ پھیلاتے ہوئے مغربی بیت المقدس کے صہیونی نشین قصبوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کیا ہے۔

تاہ ترین اطلاعات کے مطابق بیت شیمش پر مجاہدین نے کئی راکٹ اور میزائل فائر کئے جس کے بعد علاقے میں خطرے کے سائرن بجنا شروع ہوگئے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقاومتی تنظیموں نے طویل فاصلے تک مارکرنے والے میزائل استعمال کرنا شروع کیا ہے جس سے حیفا بھی محفوظ نہیں رہ سکتا ہے۔

دراین اثنا صہیونی فورسز کی وحشیانہ بمباری کے بعد حماس سے عالمی سطح پر امدادی اداروں سے اپیل کی ہے کہ غزہ کے لئے طبی امداد کا سامان ارسال کریں۔

تنظیم نے تاکید کی ہے کہ غزہ میں بجلی، پانی اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی پر پابندی غیر انسانی سلوک ہے۔ بین الاقوامی ہلال احمر اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

ذرائع کے مطابق آج صہیونی فوج نے ہوائی حملہ کرکے ایک رہائشی گھر کو نشانہ بنایا جس سے گھر میں مقیم پانچ افراد شہید ہوگئے۔
 

News ID 1919336

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha