8 اکتوبر، 2023، 2:14 PM

فلسطینی مزاحمت کی صیہونی بستی سدیروت پر راکٹوں کی بارش

فلسطینی مزاحمت کی صیہونی بستی سدیروت پر راکٹوں کی بارش

القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی پر صیہونی رجیم کے حملے کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی فورسز کے صہیونی بستی سدیروت پر بڑے پیمانے پر راکٹ حملوں کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ القسام بٹالین کے تازہ بیان میں کہا گیا ہے: سدیروت قصبے پر100 میزائلوں سے ایک نئے حملے کا آغاز ہوا ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے: یہ حملہ غزہ میں صیہونی فوج کی جارحیت اور فلسطینیوں کے گھروں کی تباہی کے جواب میں کیا گیا۔

القسام بریگیڈ نے تاکید کی: ہم آنے والے گھنٹوں میں القسام فورسز کے ہاتھوں گرفتار صیہونی قیدیوں کی تعداد کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب عبرانی میڈیا نے صہیونی ٹی وی چینل 13 کے سیاسی امور کے تجزیہ کار "اری شاویط" کے حوالے سے خبر دی ہے: ہم 1948 کے بعد سے انتہائی مشکل اور خوفناک صورتحال میں رہ رہے ہیں۔ ہمیں جاگنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک خوف ناک قومی تباہی کی منجدھار میں پھنسے ہیں۔

ادھر صیہونی حکومت کی ریزرو فورسز کے جنرل اسحاق برک نے بھی زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کو زمین بوس کر دیں گے لیکن ایران اسرائیل کو زمین بوس کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔

News ID 1919242

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha