مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، حجت الاسلام سید محسن محمودی نے فلسطینی مجاہدین کی فتح پر شکرانے اور غاصب صیہونی رجیم کے جرائم کی مذمت میں ریلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا: یہ احتجاجی مارچ، کل صبح 10:30 بجے فردوسی اسکوائر اور نواب چوک سے شروع ہو کر تہران یونیورسٹی میں اختتام پذیر ہو گا۔
محمودی نے مزید کہا کہ تہران یونیورسٹی میں ہونے والی اس احتجاجی ایلی کے مقررین میں سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل سلامی اور نائیجر اور افریقہ کے مسلمانوں کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی ہوں گے۔ ریلی کے بعد آیت اللہ خاتمی کی اقتداء میں نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔
انہوں نے کہا: دنیا یقیناً مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت میں کل ایک اور یوم قدس کا مشاہدہ کرے گی۔
آپ کا تبصرہ