مہر خبررساں ایجنسی نے مڈل ایسٹ مانیٹر کے حوالے سے کہا ہے کہ وینزیویلا کے صدر نکولس مدورو نے طوفان الاقصی کے جواب میں اسرائیل کی فلسطینی عوام کے خلاف کاروائیوں کو نسل کشی سے تعبیر کیا ہے۔
ٹی وی پر ایک خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی فلسیطنیوں کی نسل کشی کی کوششیں دیکھی ہیں اس مرتبہ بھی یہ سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت عوام کے حقوق کے تحفظ اور فوری طور پر جنگ بندی کی اپیل کرتے ہیں تاکہ فلسطینی عوام اپنی سرزمین پر خودمختاری کے ساتھ مصالحت آمیز زندگی گزار سکیں۔
یاد رہے کہ طوفان الاقصی کے چوتھے روز صہیونی فورسز نے غزہ کے مختلف مقامات پر بمباری کرکے سینکڑوں بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام کیا ہے۔ صہیونی جارحیت کے جواب میں حماس کے مسلح ونگ القسام نے صہیونی فوجی تنصیبات پر میزائل فائر کئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ