مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف برکس کے رکن پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے چند منٹ قبل تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ سے جنوبی افریقہ کے دارالحکومت جوہانسبرگ کے لیے روانہ ہوگئے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے روانگی سے قبل کہا کہ یہ دورہ جنوبی افریقہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کی دوسرے برکس پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لیے سرکاری دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فورم ان پارلیمانی اسمبلیوں میں سے ایک ہے جو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر موئثر کردار ادا کرتا ہے۔
برکس کے اہم ممالک نے جنوبی افریقہ میں اپنے آخری اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت نئے اراکین کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے کثیرالجہتی اور علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کے نقطہ نظر کے ساتھ اس فورم میں شرکت کا یہ ایک اچھا پارلیمانی موقع ہے۔
آپ کا تبصرہ