17 ستمبر، 2023، 7:55 PM

عراق میں دہشت گردوں کا خطرناک نیٹ ورک تباہ

عراق میں دہشت گردوں کا خطرناک نیٹ ورک تباہ

عراق کی انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے بغداد میں ایک خطرناک دہشت گرد نیٹ ورک کے خاتمے کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیکورٹی انفارمیشن کور کی رپورٹ کی بنیاد پر، یہ نیٹ ورک بغداد کے بعض علاقوں میں اربعین حسینی کے جلوسوں، پولیس اور ٹریفک مراکز اور بازاروں میں خودکش کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

عراق کی وفاقی پولیس نے بھی سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کرکوک میں ایک دہشت گرد کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

ایک اور خبر یہ ہے کہ عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے دیالہ آپریشنل علاقے میں حمرین کے پہاڑی سلسلے میں تکفیری دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کر دیا۔

News ID 1918885

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha