5 ستمبر، 2023، 5:34 AM

عراق، اربعین حسینی پر الحشد الشعبی ہائی الرٹ ہوگئی

عراق، اربعین حسینی پر الحشد الشعبی ہائی الرٹ ہوگئی

الحشد الشعبی عراق نے اربعین کی مشی کی بھیڑ اور عزاداری کے اوج کو دیکھتے ہوئے زائرین کی خدمت کے لیے ہیلتھ الرٹ کا اعلان کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الفرات نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کی پاپولر موبلائزیشن نے اربعین کے آخری دنوں میں غیر معمولی عوامی ازدحام کے پیش نظر اتوار کے روز زائرین کی خدمت کے لیے صحت سے متعلق چوکس رہنے کا اعلان کیا ہے 

اس رپورٹ کی بنیاد پر الحشد الشعبی کے اطلاعاتی مرکز کے ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ الحشد الشعبی کے مرکز برائے طبی امور کے نائب سربراہ "ظفر فاضل" کربلا میں خصوصی ہیلتھ الرٹ آپریشن کے لئے متعلقہ محکموں کے منتظمین کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ 

اس بیان کے مطابق میٹنگ بصرہ سے اربعین زیارت کے آغاز سے زائرین کو فراہم کی جانے والی طبی اور صحت کی خدمات اور دیگر متعلقہ ضروریات، مسائل اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

الحشد الشعبی میڈیکل اسٹاف کے نائب سربراہ نے اربعین کی مشی کے عروج کے دنوں میں داخل ہونے کو سامنے رکھتے ہوئے زائرین کے لئے خدمات کو دوگنا کرنے کا مطالبہ کیا اور فیلڈ ہسپتالوں اور ٹیموں کو زائرین گزرنے والی سڑکوں پر چوکس رہنے کا حکم دیا۔

انہوں نے زائرین کو زیادہ سے زیادہ خدمات فراہم کرنے کے لئے ان راستوں کے عملے کو بھی کربلا بھیجنے کی ہدایات جاری کیں جہاں سے اب مشی نہیں ہو رہی، تاکہ کربلا میں لاکھوں زائرین کے لئے صحت کی خدمات بہم پہنچائی جا سکے۔

News ID 1918721

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha