27 اگست، 2023، 5:12 PM

میرجاوہ بارڈر سے تقریباً 18 ہزار پاکستانی زائرین ایران میں داخل

میرجاوہ بارڈر سے تقریباً 18 ہزار پاکستانی زائرین ایران میں داخل

سیستان و بلوچستان کے روڈز اینڈ روڈ ٹرانسپورٹ کے جنرل ڈائریکٹر نے کہا کہ تقریباً 18,000 پاکستانی زائرین 12 جولائی سے 25 اگست تک میرجاوہ بارڈر کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میرجاوہ بارڈر کے ذریعے 18000 پاکستانی زائرین کی آمد کا ذکر کرتے ہوئے ایوب کرد نے کہا: 360 ایرانی بسوں اور 79 پاکستانی بسوں نے ان مسافروں کو ان کی زیارت کے مقامات تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا: 14,396 افراد میرجاوہ بارڈر ٹرمینل کے ذریعے پیدل بھی ملک میں داخل ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرجاوہ سرحدی ٹرمینل پر مسافر خانے کی 6تکمیل، داخلی اور خارجی دروازوں میں اضافہ، کولنگ سسٹم سمیت آرام دہ سہولیات فراہم کرنا اس سرحدی ٹرمینل پر ملک میں داخل ہونے والے زائرین کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات میں سے ہیں۔

News ID 1918630

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha