28 اگست، 2023، 2:33 AM

زائرین اربعین حسینی کی میزبانی اہل سنت کردستان کے لئے باعث افتخار ہے، ایرانی اہل سنت عالم دین

زائرین اربعین حسینی کی میزبانی اہل سنت کردستان کے لئے باعث افتخار ہے، ایرانی اہل سنت عالم دین

رہبری ماہرین کونسل میں کردستان کے عوام کے نمائندے نے مہر نامہ نگار کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ سنی علماء اور عمائدین، عوامی اور سماجی کارکنان سب زائرین اربعین حسینی کی میزبانی کے لیے کردستان میں متحرک ہوگئے ہیں۔

مولوی فائق رستمی نے مزید کہا: کردستان کے سنی اہل بیت (ع) کے چاہنے والے ہیں اور رسول اللہ (ص) کے خاندان کا دل سے احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے اشارہ کیا: کردستان میں  زائرین اربعین حسینی کی موجودگی  علاقے کے لیے ایک نعمت ہے اور ہم ان معززین کی میزبانی کے لیے پوری کوشش کریں گے۔ 

سنندج کے امام جمعہ نے اپنے تمام ہم وطنوں سے کہا کہ وہ مریوان کی بشماق سرحد میں عتبات عالیات کے زائرین کے لئے خدمات فراہم کریں کیونکہ سرحد کے دوسری طرف عراقی کردستان کے لوگ بھی سنی شافعی مذہب کے ماننے والے ہیں محبان اہل بیت (ع) ہیں جنہوں نے زائرین کی میزبانی اور مہمان نوازی کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کر رکھی ہیں۔

News ID 1918633

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha