مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن کے ساحلی صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی جانب سے پھینکے گئے بم پھٹنے کی وجہ سے ایک بے گناہ شہری شہید اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق الدریہمی کے شمالی حصے میں بم پھٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ زخمی ہونے والے دونوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
اس سے پہلے بدھ کو بھی الحایط قصبے میں بم دھماکے کے واقعے میں دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
علاوہ ازیں صوبہ تعز میں سعودی اتحاد نے توپخانے سے حملہ کیا جس میں تین شہید اور 14 زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ