25 اگست، 2023، 2:33 PM

مقاومتی محاذ کے حملوں میں اضافہ، صہیونی حکام میں اختلافات بڑھ گئے

مقاومتی محاذ کے حملوں میں اضافہ، صہیونی حکام میں اختلافات بڑھ گئے

مقبوضہ علاقوں میں مقاومتی تنظیموں کے وسیع حملوں کے بعد صہیونی ایوانوں میں افراتفری پھیل گئی۔ اعلی حکام کے درمیان اختلافات مزید گہرے ہورہے ہیں۔

مہر خبررساں ادارے نے فلسطینی زرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غرب اردن میں مقاومتی تنظیموں کے آئے روز حملوں نے صہیونی حکام کی نیندیں حرام کردی ہیں۔
عبرانی میڈیا کے مطابق نتن یاہو صہیونی فوج کے مشترکہ کمیشن کے سربراہ ہرٹزی ہالیوی کو برخاست کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اس اقدام کے ذریعے حالیہ واقعات کی زمہ داری ہالیوی پر ڈال کر خود کو بری الذمہ کرنا چاہتے ہیں۔
اس سے پہلے داخلی سلامتی کے وزیر بن گویر نے بھی ہالیوی کو معزول کرنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ سابق وزیر جنگ بنی گنتز نے نتن یاہو سے بن گویر کو فوری طور پر ہٹانے کی اپیل کی تھی۔
گذشتہ دنوں بنی گنتز نے طیرہ شہر میں زخمی ہونے والے مئیر کی عیادت کے دوران مقبوضہ علاقوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بن گویر کو حالیہ واقعات کا زمہ دار قرار دیا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ بن گویر کو فوری طور پر معزول کرکے موجودہ بحران سے نمٹنے کی صلاحیت کے حامل کسی فرد کو تعیینات کیا جائے۔
یاد رہے کہ نابلس اور الخلیل میں فائرنگ سے کم از کم تین صہیونی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سال کے دوران مقاومتی تنظیموں کے حملوں میں 36 صہیونی ہلاک ہوگئے ہیں۔
 

News ID 1918582

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha