4 اگست، 2023، 10:48 AM

داعش کے سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق، ابو حفص الھاشمی نیا سربراہ نامزد

داعش کے سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق، ابو حفص الھاشمی نیا سربراہ نامزد

دہشت گروہ داعش نے آڈیو ٹیپ میں اپنے سربراہ ابوالحسین القرشی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے نئے سربراہ کے طور پر ابوحفص الھاشمی القرشی کو نامزد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گروہ داعش نے شام کے صوبے ادلیب میں اپنے سربراہ ابوالحسین القرشی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

روسیا الیوم نے فرانس پریس کے حوالے سے کہا ہے کہ جمعرات کی شام دہشت گرد گروہ نے ایک آڈیو ٹیپ جاری کردی ہے جس میں اپنے چوتھے سربراہ ابوالحسین القرشی کے بارے میں بتایا ہے کہ دہشت گروہ تحریر الشام کے ساتھ شام کے شمال مغربی صوبے ادلیب میں جھڑپ کے دوران مارا گیا ہے۔

آڈیو میں کہا گیا ہے کہ تحریر الشام کے کارندے القرشی کو گرفتار کرنے کے لئے آئے تھے جس کی وجہ سے دونوں گروہوں میں جھڑپ ہوئی۔ آڈیو میں جھڑپ کی تاریخ اور وقت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

دہشت گرد گروہ نے اپنے نئے سربراہ کے طور پر ابوحفص الھاشمی القرشی کو نامزد کردیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال 30 اپریل کو ترک صدر اردوگان نے داعش کے سربراہ القرشی کو شام کے شمالی علاقے میں ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔ 

News ID 1918223

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha