14 جولائی، 2023، 5:00 PM

سپریم کورٹ نتن یاہو کی معزولی کی درخواست پر غور کررہی ہے، صہیونی ذرائع ابلاغ

سپریم کورٹ نتن یاہو کی معزولی کی درخواست پر غور کررہی ہے، صہیونی ذرائع ابلاغ

حالیہ عرصے میں نتن یاہو ملکی اور خارجی محاذ پر سخت مشکلات کا شکار ہیں خصوصا امریکہ کے ساتھ صہیونی حکومت کے تعلقات بحرانی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی عدالت عالیہ وزیراعظم کو معزول کرنے درخواست پر غور کررہی ہے۔ نتن یاہو کی جانب سے ملکی مفادات کو نظرانداز کرنے پر ان کی معزولی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
بنیامن نتن یاہو کو پہلے ہی اسرائیل کی عدالتوں میں مختلف شخصیات سے رشوت لینے کے الزام میں مقدمات کا سامنا ہے۔

جب کہ دوسری نتن یاہو پارلیمنٹ میں عدالتی اصلاحات کا مسودہ پیش کررہے ہیں جس کے بارے میں مخالفین کا کہنا ہے کہ ان اصلاحات کا مقصد اعلی عدلیہ کے اختیارات کو کم کرنا ہے۔

حالیہ عرصے میں نتن یاہو ملکی اور خارجی محاذ پر سخت مشکلات کا شکار ہے خصوصا امریکہ کے ساتھ صہیونی حکومت کے تعلقات بحرانی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔ سابق وزیر جنگ بنی گانتز نتن یاہو پر الزام لگارہے ہیں کہ انہوں نے تل ابیب کو امریکہ سے تعلقات اور دیگر معاملات میں ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

گانتز کا مزید کہنا ہے کہ ہزاروں صہیونی نتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں جبکہ نتن یاہو مظاہرین کے مطالبات پر توجہ دینے کے بجائے ان کا مذاق اڑارہے ہیں۔

اس سے پہلے عبرانی ذرائع ابلاغ نے نیویارک ٹائمز میں نشر ہونے والے ایک آرٹیکل کے کچھ حصے شائع کئے ہیں جس میں امریکی صدر جوبائیڈن کے قریب رہنے والے تھامس فریڈمن نے دعوی کیا ہے کہ امریکی حکومت اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کررہی ہے۔ 

فریڈمن نے مزید کہا ہے کہ بائیڈن حکومت نے تل ابیب کے ساتھ سیاسی روابط کے بارے میں عملی طور پر نظرثانی شروع کردی ہے۔

News ID 1917797

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha