15 جولائی، 2023، 9:41 AM

نتن یاہو کے خلاف قابض صہیونی افواج کے احتجاج میں اضافہ

نتن یاہو کے خلاف قابض صہیونی افواج کے احتجاج میں اضافہ

متنازعہ عدالتی اصلاحات کے منصوبے کے خلاف قابض افواج کے میڈکل اسٹاف نے بھی احتجاج شروع کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو کی عدالتی اصلاحات کے متنازعہ منصوبے کے خلاف طبی عملے نے بھی احتجاج شروع کیا ہے۔ 

عبرانی چینل کان نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹروں اور نرسنگ اسٹاف نے ڈاکٹروں کی تنظیم کو خط کے ذریعے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ تنظیم احتجاج کرنے والے اپنے ڈاکٹروں اور نرسنگ اسٹاف کے موقف سے اعلی فوجی حکام کو جلد باخبر کرنا چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق تنظیم نے ایک بیان میں وزیر اعظم نتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلح افواج کے میڈکل اسٹاف کو اندرونی طور پر لاحق خطرات کے پیش نظر متنازعہ عدالتی منصوبے کو فوری طور پر منسوخ کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایام میں مسلح افواج کے تینوں دوستوں کے متعدد اہلکاروں نے نتن یاہو کی عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مزید ڈیوٹی دینے سے معذرت کی تھی۔

صہیونی پارلیمنٹ کنیسٹ میں اکثریت رکھنے کی وجہ سے نتن یاہو نے پہلے مرحلے میں پارلیمنٹ میں بل پاس کروایا ہے۔ قانون کے مطابق مزید دو مرتبہ بل پر رائے گیری کرکے پاس کروانا ضروری ہے۔

News ID 1917814

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha