15 جولائی، 2023، 5:35 PM

حزب اللہ کا دشمن پر خوف؛ واشنگٹن اور تل ابیب کی مشترکہ جنگی مشق

حزب اللہ کا دشمن پر خوف؛ واشنگٹن اور تل ابیب کی مشترکہ جنگی مشق

اس وقت جب لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقوں میں کشیدگی بڑھ رہی ہے، عبرانی ذرائع نے خبر دی ہے کہ امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت حزب اللہ کے خلاف مشترکہ جنگی مشق کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قابض صیہونی فوج کے 7ویں آرمڈ ڈویژن نے حزب اللہ کے خلاف جنگی ہدف کے تحت گذشتہ بدھ کو امریکی افواج کی شرکت سے ایک فوجی مشق کا انعقاد کیا۔  غاصب صیہونی حکومت کے نیوز چینل آئی نیوز 24 نے خبر دی ہے کہ یہ مشق وادی عریح علاقے میں قابض صیہونی حکومت اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر کی گئی ہے۔

امریکی فوج کے کمانڈروں میں سے ایک کیپٹن میتھیو ہیلم نے اس فوجی مشق کے حوالے سے کہا کہ اس مشق کے دوران ہم نے بہت کچھ سیکھا اور ہم امید کرتے ہیں کہ جنگی حکمت عملی اور مشترکہ کارروائیوں کے حوالے سے اچھی معلومات اسرائیلی فریق کو فراہم کریں گے تاکہ ہم مزید مضبوط ہو سکیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ایک فوج بنا سکیں۔

مذکورہ ذریعے نے نشاندہی کی کہ یہ مشق حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی میں اضافے اور گذشتہ ہفتے سید حسن نصر اللہ کی دھمکیوں کے بعد منعقد کی گئی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ اگر غاصب صیہونی حکومت لبنان کی سرزمین کے اندر نصب خیموں پر حملہ کرنا چاہتی ہے تو حزب اللہ یقینی طور پر خاموش نہیں رہے گی۔

News ID 1917824

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha