12 جولائی، 2023، 8:06 PM

یوگنڈا، صدارتی محل میں صدر رئیسی کا باقاعدہ استقبال

یوگنڈا، صدارتی محل میں صدر رئیسی کا باقاعدہ استقبال

صدر رئیسی افریقی ممالک کے سفر کے دوران یوگنڈا کے دارالحکومت پہنچ گئے جہاں میزبان ملک کے صدر نے صدارتی محل میں ان کا باقاعدہ استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی تین افریقی ممالک کے دورے کے سلسلے میں یوگنڈا پہنچ گئے ہیں۔

دارالحکومت کمپالا پہنچنے کے بعد میزبان ملک کے صدر یووری موسونی نے صدارتی محل میں ان کا باقاعدہ استقبال کیا۔

صدر رئیسی افریقی ممالک کے دورے کے سلسلے میں کل روانہ ہوگئے تھے جہاں پہلے مرحلے پر انہوں نے کینیا میں صدر ویلئیم روٹو اور دیگر اعلی حکام سے مذاکرات کئے اور دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی۔

گذشتہ گیارہ سالوں کے دوران کسی ایرانی صدر کا یہ پہلا افریقی ممالک کا دورہ ہے جو موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی اور اور اقتصادی طور پر عالمی ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ 

اس دورے کا ایک مقصد افریقی ممالک کے لئے ایرانی برامدات کے موجودہ حجم کو بڑھا کر 600 ارب ڈالر تک لے جانا ہے۔

News ID 1917773

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha