12 جولائی، 2023، 6:42 PM

صدر رئیسی یوگنڈا پہنچ گئے

صدر رئیسی یوگنڈا پہنچ گئے

صدر آیت اللہ رئیسی دورہ افریقہ کے سلسلے میں دوسرے مرحلے پر یوگنڈا کے دارلحکومت پہنچ گئے ہیں جہاں میزبان ملک کے وزیر خارجہ نے انتبے ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر آیت اللہ رئیسی افریقی ممالک کے دورے کے تحت دوسرے مرحلے پر یوگنڈا کے صدر کی دعوت پر دارلحکومت کمپالا پہنچ گئے ہیں۔

ائیرپورٹ پر میزبان ملک کے وزیر خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔
پروگرام کے تحت اگلے چند گھنٹوں میں یوگنڈا کے صدر یووری موسونی صدارتی محل میں ان کا استقبال کریں گے۔

صدر رئیسی یوگنڈا میں اپنے ہم منصب سمیت دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقات اور دوطرفہ تعاون سمیت مختلف امور پر مذاکرات کریں گے۔

News ID 1917771

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha