10 جولائی، 2023، 9:00 PM

اسرائیل اسلامی ممالک کی معیشت اور امن کے خطرہ ہے، خالد مشعل

اسرائیل اسلامی ممالک کی معیشت اور امن کے خطرہ ہے، خالد مشعل

صہیونی حکومت مسلمان اور عرب ممالک کی معیشت اور امن کے لئے خطرہ ہے، امت مسلمہ کے فرزندوں کو چاہئے کہ فلسطینی عوام کی تحریک اور مقاومت کی حمایت کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حماس کے رہنما خالد مشعل نے الشرق الجزائر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین امت مسلمہ کا سب سے بڑا اور پہلا مسئلہ ہے۔ عرب اقوام اور امت مسلمہ فلسطین کی حمایت کرتی ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ فلسطین کے مسئلے کو سب سے زیادہ اہمیت دے۔

انہوں نے عرب ممالک کی طرف سے فلسطین عوام کا صہیونی دشمنوں کے خلاف لڑنے کے لئے سیاسی اور مالی تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے صہیونی حکومت کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات قائم کرنے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کی فکر میں ہیں۔ یہ ممالک غلطی کرررہے ہیں۔ ان کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنا چاہئے۔

خالد مشعل نے مزید کہا کہ جنین کی جنگ نے ثابت کیا کہ صہیونی آسانی کے ساتھ میدان جنگ میں وارد نہیں ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ مقاومت نے غاصب صہیونیوں کے خلاف جنگ کا دائرہ غزہ سے بڑھاکر دوسرے علاقوں تک پھیلایا ہے تاکہ صہیونی حکومت مقاومت کے خلاف آسانی سے آپریشن نہ کرسکے۔

News ID 1917724

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha