مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹی وی چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے سویڈن کی نیٹو میں جلد شمولیت کی امید ظاہر کی۔ صدر کے مطابق یوکرائن کی نیٹو میں رکنیت کے حوالے سے ابھی تک اتفاق رائے نہیں پائی جاتی ہے۔
انہوں نے سعودی عرب اور صہیونی حکومت کے درمیان تعلقات کے قیام کے بارے میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات قائم ہونے میں ابھی دیر لگے گی۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اس حوالے سے ایک اجتناب ناپذیر معاہدے کے لئے کوششیں کررہا ہے البتہ تعلقات کی مکمل برقراری میں ابھی بہت فاصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں ہماری کوششیں پیشرفت کررہی ہیں۔ ہم اسرائیل کو تسلیم کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ میرے خیال میں ان ممالک کو اس حوالے سے کوئی مشکل درپیش نہیں ہے۔
جوبائیڈن نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے بارے میں کہا کہ مغربی کنارے میں موجود تمام مشکلات اسرائیل کی وجہ سے نہیں ہیں البتہ اسرائیل مشرق وسطی میں جاری بحران اور مشکلات کا ایک حصہ ہے۔ صہیونی کابینہ کے بعض اراکین کا خیال ہے کہ وہ جہاں چاہیں رہائش اختیار کرسکتے ہیں ان کو یہاں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے وغیرہ امریکی صدر نے کہا صہیونی حکومت اور فلسطین کے درمیان تنازعے کے حل دو ریاستی فارمولے میں پنہاں ہے۔
آپ کا تبصرہ