25 جولائی، 2023، 1:00 PM

الجزائر کے جنگلات میں آتشزدگی، 34 افراد ہلاک

الجزائر کے جنگلات میں آتشزدگی، 34 افراد ہلاک

مالی افریقہ میں شدید گرمی کے باعث الجزائر کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم از کم 34 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مرنے والوں میں 10 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں، مختلف واقعات میں درجنوں افراد جھلس گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق آگ سے متاثرہ علاقوں سے اب تک 1500 سے زائد افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے، 7000 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

شمالی افریقی ممالک میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

News ID 1918019

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha