مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شنگھائی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے اجلاس میں روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے ایران کی باقاعدہ شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے مبارک باد دی ہے۔
صدر پوٹن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی کہ موجودہ عالمی نظام کی جگہ جدید اور عادلانہ نظام کی تشکیل کی ضرورت ہے۔ شنگھائی تعاون کونسل رکن ممالک میں امن اور سیکورٹی کے تحفظ اور ترقی و پیشرفت کے لئے تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔
صدر پوٹن نے یوکرائن میں روس کے خلاف وسیع جنگ شروع کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 24 جون کو بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد شنگھائی تعاون کونسل کے رکن ممالک کی جانب سے روس کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ نئی دہلی میں آن لائن ہونے والے اجلاس میں روس کے علاوہ چین اور بھارت نے بھی ایران کی تنظیم میں باقاعدہ شمولیت پر مبارک باد دی تھی۔
آپ کا تبصرہ