4 جولائی، 2023، 6:49 PM

شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت ملنا خارجہ پالیسی کی اہم کامیابی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت ملنا خارجہ پالیسی کی اہم کامیابی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

امیر عبداللہیان نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ اور مستقل رکن بننے سے حکومت کو خارجہ پالیسی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے سلسلے میں بڑی پیشرفت اور کامیابی ملی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ صدر رئیسی کی حکومت کی کامیاب اور فعال ڈپلومیسی کی وجہ سے ایران کو مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابی مل رہی ہے۔

ٹوئیٹر پر انہوں نے لکھا ہے کہ علاقائی تنظیم شنگھائی تعاون کونسل کا مستقل ممبر بننا حکومت کی خارجہ پالیسی کی کامیابی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کے سلسلے میں اہم پیشرفت ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ کونسل کے نویں رکن کی حیثیت سے ایران رکن ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے ارتقا اور کونسل کے اہداف کی تکمیل کے لئے پوری کوشش کرے گا۔

وزیرخارجہ نے مزید لکھا ہے کہ حکومت اور پارلیمنٹ کی جانب سے شنگھائی تعاون کونسل کی اسناد اور قرار دادوں کو منظور کرنے کے لئے کوششیں لائق تحسین ہیں۔
 

News ID 1917594

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha